آج نواسہِ رسول امام عالی مقام حضرت حسین کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
نبی اکرم نے فرمایا کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ یہ اسی پاکیزہ تربیت اور ماحول کا فیضان ہے کہ حق گوئی اور حد درجہ خواہش امن امام عالی مقام کی شخصیت کااثاثہ ٹھہرے۔امام حسین کا دامن دنیا کی آلائشوں سے ہمیشہ پاک رہا،،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قربت ہی کا اثر تھا کہ آپ کی ذات گرامی سیرت نبوی کے سانچے میں ڈھلی نظر آتی ہے. حضرت امام حسین کرم اللہ وجہہ کا بچپن جوانی اور بڑھاپا مسلمانوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کوجنت کےجوانوں کا سردار قرار دیا۔ آپ رسالت اورولایت کی عنایتوں کے ساتھ صحابہ کرام کی محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز تھے۔امام حسین کرم اللہ وجہہ نے حق کی خاطر اپنی اور اپنے خاندان کی عظیم قربانی پیش کر کے صبرو استقلال کا جو اعلٰی ترین معیار قائم کیا اسکی نظیر انسانی تاریخ میں نہیں ملتی،آپ کرم اللہ وجہہ کی زندگی اور یزیدیت کے خلاف ان کی مزاحمتی تحریک مسلمانوں کیلیے مشعل راہ ہے جس پر عمل کر کے آج بھی دین محمد کی آبیاری کی جا سکتی ہے۔