انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19کبڈی چیمپئن شپ ‘ملتان کا آج لودھراں سے فائنل
ملتان(سپورٹس رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام کمشنر ملتان ڈویژن انٹرڈسٹرکٹ انڈر19کبڈی چیمپئن شپ میں لودھراں اور ملتان گرین نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لودھراں نے خانیوال کو41-21سے جبکہ ملتان گرین نے ملتان وائٹ کو 35-18سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔مہمان خصوصی اے سی جی ملتان مسعود بخاری تھے۔ڈی اوسپورٹس رانا ندیم انجم،ترس محی الدین ،فاروق لطیف ،رانا یونس،عدنان نعیم،محمد ساجد،گلزار پاشا ودیگرانکے ہمراہ تھے۔فائنل آج کھیلا جائیگا۔