پنجاب سپورٹس بورڈ نے اولمپیا کلب کو 280رنز سے ہرا دیا‘ احمد خان کی سنچری
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پریکٹس کرکٹ میچ میں پنجاب سپورٹس بورڈ نے اولمپیاء کلب کو 280 رنز سے شکست دیدی۔ پی ایس بی نے 9وکٹوں پر 424 رنز بنائے۔ احمد خان 176 ‘ زوہیب اختر 90 اور شعیب نے 72 رنز بنائے اعجاز‘ حمزہ اور منیر نے 2,2 وکٹ حاصل کی اولمپیاء کلب کی ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہو گئی سمیع اﷲ اور وسیم ظفر 3,3 زین اور نقیب نے 2,2 وکٹ حاصل کیں۔