پاکستان میں کھیلوں کے کوچز کسی سے کم نہیں‘ تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے جان شیر خان
اسلام آباد(این این آئی)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کھیلوں کے کوچز کسی سے کم نہیں بلکہ آج کے دور میں کوچز کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے اورکامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں نے پاکستانی کوچز سہیل رشید، علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ کی کوچنگ میں میڈلز حاصل کئے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی چاہئے کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کواچھی خوراک اور رہائش کے علاوہ دیگر انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کرے۔، انہوں نیکہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ہمارے ملک اچھے کوچز نہیں ہیں، انہوں نیکہا کہ پاکستان نے کھیل کے میدان میں کافی عرصہ تک دنیا پر حکمرانی کر رکھی ہے، کیا ہم نے اس وقت غیرملکی کوچز کے ذریعے عالمی چیمپئن ہونے اعزازت حاصل کئے نہیں، انہوں نیکہا کہ ہماری سب بڑی کمزوری کہ ہمارے کھلاڑی محنت نہیں کرتے اور نہ ہی ان کو ان کے جسم کے مطابق خوراک مل رہی ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ اس پر ضروری اقدامات کرکے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوران چیک اینڈ بلنس رکھے، انہوں نے کہا کہ حکومت تربیتی کیمپوں کے دوران ان کھلاڑیوں پرایک میں سال کڑوروں روپے خرچ کر رہی ہے، لیکن رزلٹ پھر بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔