ایک تھیٹر نیادوپر پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کیساتھ پیش کئے جائینگے
ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر کے ایک تھیٹر پر نیا اوردوپر پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کیساتھ آج پیش کئے جائیں گے۔جس میں بڑی کاسٹ کاڈرامہ سٹارلٹ تھیٹر پر’’جھومر چور‘‘ کے نام سے پیش کیا جارہا ہے جس میں فلمسٹار خوشبو جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ دیگرفنکاروں میں چند اعلی،مشی ملک،عالیہ لارنس،جمیل بھٹہ اورقسور حیدری سرفہرست ہیں۔پرانے ڈراموں میں بابر تھیٹر پر ’’بالی جٹی‘‘میں ثانیہ بھٹی،امبر خان،عالیہ خان،روبی انعم،سلیم البیلا اور آغا ماجد شامل ہیں۔اسی طرح سنگم تھیٹر میں ڈرامہ ’’چھڑیاں دی اگ نہ بلے ‘‘ میں نشا خان اور حرانور کو کاسٹ کیا گیا ہے۔