ٹیکسیشن کے عمل کو بزنس فرینڈلی بنایا جائے: چوہدری عرفان
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ترسیلات و برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کا رجحان جاری رہا تو نہ صرف خسارہ کم ہو گا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی دبائو کم ہو جائے گا۔ پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نان فائلرز پر فارن کرنسی اکائونٹ رکھنے پر پابندی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ سی پیک منصوبوں میں مقامی بزنس کمیونٹی کو بھی وہی سہولیات دی جائیں جوچائنزکو دی جا رہی ہیں۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام بہت پیچیدہ ہے اس کو آسان بنایا جائے، ٹیکسیشن بزنس فرینڈلی بنانا ہو گی۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی کو بہتر کیا جائے۔ ٹیکس ریفینڈکو یقینی بنایا جائے، ٹیکس دہندگان کیلئے ٹیکس فارم کو سادہ بنایا جائے۔ حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریجنل آفس میں بجٹ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔