قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ‘ باﺅلنگ بیٹنگ کی مشقیں امیدوں پر پورا اتروں گا : فخر زمان
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورہ کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز کھلاڑیوں نے اڑھائی گھنٹے تک فزیکل فٹنس، فیلڈنگ، کیچنگ، بیٹنگ اور باو¿لنگ کی پریکٹس کی جبکہ سہہ پہر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم اور انڈور ٹریننگ کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے اعلان کردہ سولہ میں سے پندرہ کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں بھر پور ٹریننگ کی۔ فاسٹ باولر محمد عباس پہلے ہی سے انگلینڈ میں کاو¿نٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں جو وہیں سے قومی ٹیم کو جوائن کریںگے۔ قذافی سٹیڈیم میں کیمپ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا جہاں ہیڈ کوچ مکی آ رتھر نے ابتدا میںکھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور ٹریننگ سیشن بارے بریفنگ دی۔ کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے انہیں وارم اپ اور فزیکل فٹنس ورزشیں کرائی گئیں جس کے بعد کھلاڑیوں کو نیٹس میں بیٹنگ اور باو¿لنگ کی پریکٹس کرائی گئی۔ اس کے لئے سٹیڈیم میں تین مختلف نیٹس لگائے گئے تھے جہاں بیٹسمینوں کے باو¿لنگ مشین کے علاوہ فاسٹ باو¿لر اور سپن باو¿لرز الگ الگ نیٹس میں پریکٹس کراتے رہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باو¿لنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باو¿لنگ کی ٹپس دیتے رہے۔ دوسری جانب فیلڈنگ کوچ سٹیو اریکسن وکٹ کیپر سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو شارٹ کیچز کی پریکٹس کراتے رہے کھلاڑی آج بھی قذافی سٹیڈیم مین صبح ساڑھے نو بجے ٹریننگ کریں گے۔ سٹائلش اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ کے بعد اب اپنی کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم کے لئے بھی اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا، انگلینڈ کنڈیشنز بیٹنگ کے لئے مشکل ہیں، تاہم کوچز وہاں کھیلنے بارے ٹپس دے رہے ہیں، پروفیشنل ہو نے کی وجہ سے ہر سورتحال میں ڈھل کر کھیئلیں گے، ٹیم مینجمنٹ کی ڈیمانڈ پر قومی ٹیم کے لئے بطور اوپنر یا مڈل آرڈر بیٹسمین کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ ان خیالات کا ظہار فخر زمان نے تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے جسے کھیلنا ہر کرکٹر کا ایک خواب ہوتا ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سلیکشن ہوئی اور کامیابی ملی ، اسی طرح اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار ڈومیسٹک کھیلتا ہوں اس میں بھی اچھی کارکردگی رہی تھی۔ جارحانہ اوپنر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میںبھی اپنا قدرتی کھیل کھیلتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کروں گا۔ٹیسٹ ٹیم میں اپنی سلیکشن بارے تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہے لہذا وہ اس کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن کوچز کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ اوپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کھیل چکا ہوں اور کنڈیشنز سے بھی آشنا ہوں، اگرچہ انگلینڈ کے باولر کو زیادہ نہیں کھیلا لیکن اتنا پریشر نہیں ہوگا، خود کو ایڈجسٹ کروں گا۔ انگلینڈ کھیلنے بارے کوچز اور سینئرز سمجھاتے ہیں کہ انگلینڈ کی کنڈیشن مختلف ہیں تو ان کی نصیحت کو اپناوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ سمیع اسلم کے ساتھ ریگولر کھیلتا ہوں جبکہ امام الحق کے ساتھ بھی کھیل چکا ہوں لہذا انہیں کسی کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر اوپنگ کا موقع ملتا ہے تو اپنا جارحانہ انداز اپناوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں برینڈن مکلم کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اسی لئے دن بدن بہتری آ رہی ہے۔ مستقبل بارے ان کا کہنا تھا کہ مختلف مملاک میں ہو نے والی لیگز میں زیادہ شرکت کی بجائے پاکستان کے لئے تینوں فارمیٹ کھیلنے پر توجہ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باو¿لروں میں انگلینڈ کو دو دفعہ آو¿ٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ لیگ سپنرشاداب خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے پر بہت خوش ہوں،یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،پوری کوشش کروں گا کہ اعتماد پر پورا اتروں، پرستار پاکستان اور میرے لیے دعا کریں۔