منشیات کیس میں خاتون ملزمہ بری ، تشدد کیس میں ایک عورت کی ضمانت منظور
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی عطا ربانی نے منشیات کیس میں خاتون ملزمہ بری جب کہ تشدد کیس میں ایک عورت کی ضمانت منظور کرلی عدالت نے تھانہ آر اے بازار کے منشیات کیس میں خاتون ملزمہ تہمینہ کنول کو بری کر دیاجبکہ تھانہ رتہ امرال کے منشیات کیس میں ملزم شہزاد اور تھانہ وارث خان کے چیک ڈس آنر کیس میں ملزم ماجد کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ایڈ یشنل سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے تھانہ گنجمنڈی کے بچے پرجسمانی تشدد کیس میں ملزمہ میمونہ تبسم کی ضمانت 50 ہزارروپے کے مچلکہ پر منظور کر لی ۔