ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ملزم سجاد احمد کو عرصہ حوالات قید کی سزا سنا دی گئی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں میں مختلف کیسوں کی سماعت ہوئی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے 8کیسوں میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیسوں میں ملزم غلام مر تضی کے خلاف 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت4 مئی،ملزم شیر افضل کے خلاف گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 28اپریل،عرفان کے خلاف گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت30 اپریل،عبدالرحمن کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت30 اپریل،ملزم عارف سعید کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اپریل،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف دوگواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 24اپریل،کوٹلی ستیاں کے قتل کیس میں ملزم رازق کے خلاف سماعت 21 اپریل جبکہ مذہبی منافرت کیس میں ملزم لیاقت کے خلاف چالان پیش ہونے پر کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ گنجمنڈی کے سانحہ راجہ بازار کیس میں ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر بحث کیلئے3 مئی کی تاریخ مقرر کر کے سماعت ملتوی کردی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیسوں میں5 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر لئے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیسوں میں ملزم رازق کے خلاف3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت3 مئی،ملزم اختر کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 3 مئی،مجیب خان کے خلاف سماعت 20مئی جبکہ ملزم شاہین کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26مئی تک ملتوی کردی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے مقدمے میں ملزم سجاد احمد کو عرصہ حوالات قید کی سزا سنا دی تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا تھا۔