سیشن کورٹ: غیر ملکی ملزمہ ٹریسا پر نئے وکیل کے وکالت نامہ جمع کرانے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے غیرملکی ماڈل ٹریسا کیخلاف منشیات کیس کی سماعت کی۔پیر کے روز فاضل عدالت نے ٹریسا کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ٹریسا پر فرد جرم عائد نہ کی۔ عدالت کے روبرو ملزمہ ٹریسا کی جانب سے نئے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروائے جانے کی بناء پر ملزمہ کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ ماڈل ٹریسا کے خلاف 9 کلو ہیروئن بیرون ملک سمنگ کرنے کا الزام ہے۔