سامان کی پیکنگ کے دوران تاخیر کے باعث آف لوڈ ہونے والے عمرہ زائرین جدہ روانہ
لاہور(خبر نگار)لاہور ائیرپورٹ پرسول ایوی ایشن کے عملے اور ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کے باعث بدھ کوسعودی ائیر لائنز کی پرواز سے آف لوڈ ہونے والے17عمرہ زائرین گزشتہ روز سعودی ائیر کی پرواز 737 سے جدہ روانہ ہوگئے۔یہ مسافر سامان کی ’’پلاسٹک پیکنگ ‘‘ کے دوران تاخیر ہونے پرآف لوڈ ہوئے تھے۔ان مسافروں کے حوالے سے خبریں نشر ہونے کے بعد سعودی ائر لائن انتظامیہ نے روانہ کیا۔جس کیلئے کسی قسم کا اضافی کرایہ وصول نہیں کیا۔