چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جہانگیر ترین سے ملاقات، حمایت پر شکریہ ادا کیا
اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صادق سنجرانی نے سینٹ چیئرمین کےلئے حمایت کرنے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا جب کہ جہانگیر ترین نے چیئرمین سینٹ کے کردار کو سراہا اور ان کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
چیئرمین سینٹ/ملاقات