رائے ونڈ:چوروں نے متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چرا لیا
کاہنہ + رائے ونڈ (نامہ نگاران)رائے ونڈ سٹی میں کار سوار چوروں نے صبح سویرے متعدد دکانیں لوٹ لیں،لاکھوں روپے نقدی،کمپیوٹر اور موبائل فونز لے اڑے،پولیس چکرا کر رہ گئی، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی، چوروں نے مانگا روڈ پر دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے،ریلوے روڈ پر یوفون اور ٹیلی نار فرنچائز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی،کمپیوٹر اور موبائل فونز سیٹ اور کالنگ کارڈ زلوٹ لئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، شہریوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور پولیس نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ کاہنہ میں ڈاکو شہری مصطفی شہزاد سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔