کاہنہ پولیس اندھے قتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام اہل علاقہ کا فرض شناس اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ سرکل پولیس میں اندھے قتل پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہومی سائیڈ پولیس تاحال کسی بھی اندھے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں درجنوں اندھے قتل معمہ بنے ہوئے ہیںجبکہ مقتولین کے ورثاء قاتلوں کے چہرے بے نقاب ہو نے کی آس لگائے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن ہومی سائیڈ پولیس سرکل کاہنہ نے کیسوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اہل علاقہ نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے ایسے پولیس اہلکار جو محکمے کی بدنامی کا باعث بن رہیںان کی جگہ پر ایماندار اور فرض شناس اہلکار تعینات کیے جائیں۔