بحرین: دہشت گرد گروپ بنانے، تخریب کاری میں ملوث 24 افراد کو سزائیں
منامہ (نوائے وقت رپورٹ) بحرین میں 24 افراد کو دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور تخریبی سرگرمیوں پر سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے دس مجرموں کو عمر قید، دس کو دس سال اور چار کو تین سے پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے تمام مجرمان کی بحرین کی شہریت بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔