قصور میں غلط ہوا سمجھوتہ کیا تو قوم کی بنیادیں ہل جائیں گی یکطرفہ احتساب کے نتائج خطرناک ہونگے : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2008-09ءمےں دانش سکولز کا جو پودا لگاےا تھا آج ےہ تن آور درخت بن چکا ہے جس کے سائے مےں قوم کے ہزاروں بےٹے اور بےٹےاں اعلی تعلےم سے آراستہ ہوگئے ہےں اور ہورہے ہےں۔ ےہ اےک خواب لگتا ہے تاہم پنجاب حکومت کی پوری ٹےم نے اس مےں حقےقت کے رنگ بھرے ہےں،جس کا کرےڈٹ مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ جب پنجاب حکومت نے دانش سکولز کی بنےاد رکھی تو اس پر بے جا تنقےد کی گئی کہ پےسہ فضول مےں خرچ کےا جارہا ہے ۔وہ سےاسی لےڈر جنہوںنے قوم سے وعدہ کےا تھا کہ ہم تعلےم کے مےدان مےں اپنے صوبے مےں علمی اقدامات کرےں گے وہ ہاتھ ملتے رہ گئے ہےں،حالانکہ وہ تنقےد کرنے مےں سب سے آگے تھے ۔ تعلےم کے مےدان مےں ان کی کارکردگی انتہائی بری رہی ہے۔ تنقےد کرنا بہت آسان ہےں لےکن ےہ بچے اوربچےاں کم وسےلہ ہونے کے باوجود آج اعلی مقام کی جانب بڑھ رہے ہےں ۔نےب کے بارے مےں پوچھے گئے اےک سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ نےب کو اپنی ذمہ داری ہر صورت ادا کرنی چاہےے۔نےب اگر متحرک ہوا ہے تو ہمےں خوشی ہے اوراس کو خوش آمدےد کہنا چاہےے۔ احتساب سب کا منصفانہ بے لاگ اور بلاامتےاز ہونا چاہےے،اسی سے معاشرہ توانا ہوتا ہے۔ چےئرمےن نےب کی ےہ ا پروچ ہے توکوئی اس سے اختلاف نہےں کرے گا۔ماضی قرےب مےں اربوں ،کھربوں روپے لوٹ لےے گئے ،نےب ان کا احتساب کرنے نکلا ہے تو قوم کو خوش آمدےد کہنا چاہےے۔نےب پنجاب مےں بڑی تےزی کے ساتھ کارروائےاں کررہا ہے ۔ہم ان کو کاغذات اوردےگر چےزےں مہےا کررہے ہےں ۔ صاف پانی کا سکےنڈل ہم نے چھپاےا نہےں کےونکہ ہم شفافےت پر ےقےن رکھتے ہےں اوراللہ تعالیٰ کےساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہےں۔ہم نے اس بارے مےں اپنی ناکامےاں کو قوم کو خود بتاےا تھا کےونکہ اس منصوبے مےں 70ارب روپے کا ڈاکہ ڈالاجارہا تھا جسے ہم نے عےن موقع پر پکڑا اور قوم کے 70ارب روپے بچائے ،ہم نے اےف آئی آر درج کرائیں اور کےس اینٹی کرپشن کو دےا،اس وقت نےب کہاں تھا۔پنجاب حکومت نے مختلف منصوبوں مےں شفافےت کے ذرےعے اس غرےب قوم کے کئی سو ارب روپے بچائے ہےں اورترقی کا پہےہ بہت تےزی سے گھماےا ہے ۔جن لوگوںنے خون پسےنہ گرا کر ترقی و خوشحالی کےلئے کام کےا ہے پوری قوم کو ان کی بھر پور ستائش کرنی چاہےے تاکہ اےسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔تاہم جہاں کرپشن ہوئی ہے اس کھوج لگانا اوراسے سامنے لانا نےب کی ذمہ داری ہے ۔وزےراعلیٰ نے نندی پور پاور پراجےکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 50،60ارب روپے کے اس منصوبے کےلئے کوئی بڈنگ نہےں کرائی گئی اوراس زمانے کی حکومت نے اس منصوبے کو بغےر بڈنگ کے آگے اےوارڈ کردےا۔عدالت نے ےہ کےس نےب کو دےا اورجسٹس رحمت حسےن جعفری نے اپنے فےصلے مےں لکھا کہ اس منصوبے مےں تاخےر کے ذمہ دار بابر اعوان ہےں۔اربوں روپے اس منصوبے مےں بابر اعوان کی وجہ سے ضائع ہوئے اورکراچی پورٹ پر پلانٹ پڑا پڑا زنگ آلود ہوگےا۔اس سے بڑا اور کےا جرم ہوسکتا ہے ۔اسی طرح پےپلزپارٹی کے دور مےں اسلام آباد مےں سےف سٹی پراجےکٹ لگاےا گےا،سپرےم کورٹ نے اس کا نوٹس لےا۔16ارب روپے کے اس منصوبے کے تحت صرف 2ہزار کےمرے لگائے گئے ہےں جبکہ پنجاب حکومت کا لاہورمےںلگنے والا سےف سٹی پراجےکٹ اسلام آباد کے مقابلے مےں چار گنا بڑا ہے اوراس مےں 8ہزار کےمرے لگائے گئے ہےں اوراس منصوبے کو 13ارب روپے مےں مکمل کےاگےا ہے اور اربوں کھربوں ر وپے جو دب گئے ہےں، ان کو واپس لانا نےب کی قانونی اورآئےنی ذمہ داری ہے ۔اگر ےہ پےسے واپس آئےںگے تو سب نےب کی ستائش کرےںگے تاہم منتخب(Selective) احتساب کے بہت خطرناک نتائج ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ چنےوٹ مےںلوہے کے ذخائر پر بھی اربو ںروپے کے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی اور2010ءمےں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ےہ کےس نےب کو دےاگےا۔نےب نے اس کو بند کردےا اورکلےن چٹ دے دی ،اب اس کا دوبارہ نوٹس لےا گےا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔اسی طرح اےن آئی سی اےل ،رےنٹل پاورپراجےکٹس اورای او بی آئی مےں اربوں کھربوں روپے کی کرپشن ہوئی اگر ےہ اربوں کھربوں واپس آتے ہےں تو نےب کو دعائےں ملےں گی ۔جہاں سونامی آنا تھا ،تبدےلی آنی تھی اورنےا پاکستان بننا تھا، انہوںنے اپنے صوبے مےں تعلےم کو ےکسر نظر انداز کےا ہے ۔ نوجوان بچے بلاول زرداری نے انکل عمران کو مخاطب کرتے ہوئے ےہ کہا کہ آپ کس کو دھوکہ دے رہے ہےں ،آپ نے تو ہمےں ووٹ دےئے تھے ۔ سےاسی ڈائےلاگ وقت کی ضرورت ہے ۔اداروں کے درمےان عدم تعاون نہےں بلکہ تعاون اوراشتراک ہونا چاہےے اوراسی کو پرموٹ کرنا چاہےے کےونکہ اسی مےں ملک کی بقاءہے ۔پاکستان کو درپےش چےلنجز اورمسائل سے نمٹنے کےلئے پارلےمنٹ ،عدلےہ اوراسٹےبلشمنٹ کو اےک ہونا ہے کےونکہ ان چےلنجز سے نمٹنا کسی اےک ادارے کے بس کی بات نہےں۔ قصور مےں انتہائی غلط اورغلےظ زبان استعمال کی گئی اورکوئی مہذب معاشرہ ےہ برداشت نہےں کرسکتااورہم نے انصاف کے بے لاگ نظام کو مضبوط کرنا ہے ۔عدل اورانصاف کے بول بالے کے لئے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔قصور مےں جو کچھ ہوا وہ انتہائی غلط تھا جس پر مےں نے فوراً اےکشن لےا۔مےں نے پولےس کو ہداےت کی کہ جنہوںنے بھی ےہ زبان استعمال کی ہے ان کےخلاف بلاامتےاز اےکشن لےا جائے ۔اس پر سمجھوتے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا کےونکہ اگر ہم آج اس پر سمجھوتہ کےا تو اس قوم کی بنےادےں ہل جائےںگی ۔انہوںنے کہا کہ عدلےہ کے کسی فےصلے سے اتفاق کرےں ےا نہ کرےں ےہ آپ کی مرضی ہےں لےکن اداروں کا احترام لازم ہے۔شہباز شریف کل لندن روانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔شہباز شریف سے مسلم لیگ ن سندھ کے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ شیرازی برادران نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دن رات محنت کر کے لاہور سمیت پنجاب کا نقشہ بدل دیا ہے۔
شہباز شریف
اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے جمعرات کو پنجاب ہاو¿س میں ملاقات کی۔ پچھلے دو ہفتے میں میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان یہ چوتھی ملاقات تھی۔ یہ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، سیاسی حلقوں میں ”شہباز نثار“ ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ چوہدری نثار علی خان گزشتہ ہفتے لاہور میں 3 روز تک قیام پذیر رہے اور میاں شہباز شریف سے دو ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے میاں شہباز شریف کی برطانیہ سے واپسی پر ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کار کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی میاں شہباز شریف سے ملاقاتوں کا پس منظر پارٹی امور نہیں بلکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو برابر کے مواقع دینے سے متعلق ہے۔ چوہدری نثار علی خان، میاں شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کو آزادانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں اور پارٹی کی صفوں میں انتشار ختم کرانا چاہتے ہیں۔
نثار/شہباز شریف