الیکشن کمشن پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز 23 اپریل سے کریگا
ملتان (سرفراز انصاری سے) عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں الیکشن کمشن آف پاکستان ملک بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز آئندہ سوموار 23 اپریل سے کرے گا۔ 12 مئی کو اختتامی سیشن ہو گا۔ ضلع ملتان میں 1100 سٹاف کیلئے ٹرینی پیریڈ 25 اپریل تا9 مئی جاری رہے گا۔ اس ضمن میں الیکشن کمشن اسلا م آباد نے ملک بھر میں پولنگ سٹاف کیلئے ٹریننگ سیشن کا شیڈول دیدیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمشن کے مطابق ضلع ملتان میں 1100 پولنگ سٹاف کو شہر اور اس کی تحصیلوں میں 4 مختلف مقامات پر ٹریننگ دی جائے گی۔ مذکورہ سٹاف کو ٹریننگ دینے کیلئے الیکشن کمشن 28 ماسٹر ٹرینرز کو ملتان بھیجے گا۔ جبکہ ٹریننگ سیشن گورنمنٹ سائنس کالج‘ گورنمنٹ کمپری ہنسو بوائز سکول گلگشت کالونی‘ گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد اور گورنمنٹ ڈگری کالج جلالپور پیروالا میں منعقد کئے جائیں گے۔