الیکشن کمشن میں ضلع وہاڑی میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت‘ آج فیصلہ متوقع
وہاڑی ( نامہ نگار)الیکشن کمیشن میں وہاڑی کے اضلاع میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہوئی ضلع وہاڑی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی 19پیٹیشنز دائر ہوئیں اعتراضات کی درخواستیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما غلام اسحق خان خاکوانی،لیگی ایم پی اے بلال اکبر بھٹی،نائب صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب طاہر انور واہلہ ،شہریار خاں خاکوانی ،ہمایوں افتخار چشتی،نسیم شاہ و دیگر نے دے رکھی تھیںدرخواست گزاروں کے وکلاء نے نئی حلقہ بندیوں پر بحث کی سماعت مکمل کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا پی ٹی آئی لائرز فورم کے صدر مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کی طرف سے پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں پر بھرپور بحث کی گئی ہے اور امید ہے کہ آج آنے والا متوقع فیصلہ میں حلقہ بندیوں کو بہتر کیا جائے گا۔