وزیر اعظم نے اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع، سگنل فری بنانے کیلئے 10750ملین روپے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع اور سگنل فری بنانے کیلئے 10750ملین روپے گرانٹ کی منظوری دیدی، 1000ملین روپے کی گرانٹ رواں مالی سال کے دوران جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم سال 2018-19 اورسال2019-20کے بجٹ میں مختص کی جائیگی۔