انٹرمیڈیٹ امتحانات مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پیش نظر امتحانی سنٹرز کی حدود میں 18 اپریل سے 28 مئی تک کیلئے 100 گز کی حدود میں فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کے امتحانی سنٹرز میں داخلے، جمع ہونے، امتحان میں مددفراہم کرنے والے مواد، اسلحہ لے جانے پر اور فائرنگ کرنے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر فوجداری کی دفعہ 144کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔