اتر پردیش: کار 400 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک
نئی دہلی (سنہوا) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے میں کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ شملہ کے نواحی گائوں رانول کے قریب پیش آیا۔ مقامی حکومت کے عہدیدار نے فیس بک پر جو پوسٹ کی اس میں بتایا کار جس گڑھے میں گری وہ 400 فٹ گہرا تھا۔ زخمی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔