آئی ٹین ون میں پانی کی شدید قلت شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی ٹین ون میں رمضان کی آمد سے قبل ہی پانی کی قلت پیدا کردی گئی‘ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے‘ لیکن حکام پر سالہا سال سے اس مسئلے پر کوئی کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی۔ گرمیاں آتے ہی آئی ٹین کے علاقے گلی نمبر50سے گلی نمبر67تک بالخصوص گلی نمبر62 میں پانی کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں‘ لیکن یہاں کے منتخب چیئرمین فرمان علی مغل اور دیگر عہدیدار آج تک یہ مسئلہ حل کرانے میںناکام رہے ہیں‘ آئی ٹین کے رہائشیوں نے چیئرمین سی ڈی اے‘ میئر اسلام آباد‘ ڈپٹی میئر ذیشان نقوی سے ذاتی مداخلت اور دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔