حکومت 4 برس دعوے کرتی رہی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکی: عزیز الرحمن چن
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والا آج کا احتجاج حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا جنہوں نے قوم قیمتی چار سال لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگا کر ضائع کر دیئے۔ پیپلز پارٹی آج سہ پہر چار بجے لاہور پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔ جو حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دے گا۔ قوم کے ساتھ چار سال تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے دعوے کئے گئے لیکن لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ لاہور میں آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری شروع ہو گئی ہے پیپلز پارٹی لاہور آئندہ انتخابات میں کم بیک کرے گی۔