حکمران اسلامی نظام نافذ کر دیں تو ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے: سید کفیل بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمدکفیل بخاری نے کہاکہ مجلس احراراسلام پرامن آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،ریاستی ادارے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان میںاسلامی نظام نافذکردیںتوملک میںمکمل امن قائم ہوجائے گا،کرپشن اور ناانصافی کا شورمچانے والے خود بھی اس میںملوث ہیں ۔سینیٹ الیکشن میںخریدوفروخت کا انکارکرنے والے آج اپنے ہی ارکان اسمبلی کوپارٹی سے نکالنے کا اعلان کررہے ہیں۔