جنرل ہسپتال کی 17 نرسز میں تعریفی اسناد تقسیم
لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں بہتر پرفارمنس کا اعتراف ہونا چاہئے اور نرسنگ کے میدان میں جزا اور سزا کے اصول پر عملدرآمد مزید اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اہظار انہوں نے جنرل ہسپتال کے نیوروسرجری یونٹ 2 میں 17 نرسوں میں تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان نرسسز کی صلاحیتوں کا اعتراف دیگر کیلئے قابل تقلید ہے پنجاب انسٹی ٹیوٹ کی آف نیورو سائنسز میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اسناد حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی جبکہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو اور ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رقیہ بانو بھی موجود تھیں۔