زیر تعمیر ترقیاتی منصوبے الیکشن سے قبل مکمل کرا دیئے جائیں گے: چودھری گلزار گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار گجر نے کہا کہ حلقہ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے الیکشن سے پہلے مکمل کرالئے جائیں گے ،عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ(ن) کا ویژن ہے ،کوئی فیصلہ ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ، انہوں نے گلی کا افتتاح کیا ،اس موقع پر چیئرمین یوسی شام کی بھٹیاں 262افتخار احمد بھٹی اور ان کے تمام کونسلرز بھی موجود تھے جبکہ ایم پی اے گلزار احمد گجر کے چیف کوآرڈی نیٹر اور ملک افتخار نے خصوصی شرکت کی ،گلزار گجر کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ایم پی اے گلزار گجر نے کہا کہ مذکورہ فنڈسے کئی گلیاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ ابھی کئی تعمیر ہونے والی ہیں۔