ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ڈی سی آفس سے باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا کر کر دیا ہے۔اس ضمن میں ایک تقریب ڈی سی آفس میں ہوئی جس میں ڈی سی آفس کے افسران سمیت محکمہ جنگلات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیت اے ڈی سی آر،اے ڈی سی جی،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی پودے لگائے۔
بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے تمام سکولوں میں دو لاکھ پودے سموگ کے خاتمے کے لئے لگائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور کے ہر زون میں پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔