مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے: میجر حسن سردار
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما یو سی نائب ناظم و امیدوار پی پی 136میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے اُمیداور عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کی خدمت میں حاضرہیں۔گلی،گلی ملنی والی عوامی محبت بتاتی ہے کہ مسلم لیگ(ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اورعوام ہماری قیادت کے ساتھ بے حد محبت کرتے ہیں۔ میاںبرادران کی حب الوطنی اورخدمت کاثمرہے کہ آج عوام مسلم لیگ(ن)کی قیادت پرآنکھیں بندکر کے اعتبار کرتے ہیں۔