حکمران اقتدار کے پہلے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ وفا نہ کر سکے: اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج لاہور بھر کے عوام حکمرانوں کی جانب سے بڑے بڑے دعوں اور نعروں کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے کے خلاف آج لاہور پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور حکمرانوں سے پوچھیں گے کہ وہ ابھی تک بھی لوڈ شیڈنگ کیوں ختم نہیں کر سکے ہیں حالانکہ حکمرانوں نے اپنی حکومت کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بات کی تھی۔ ابھی تو اللہ کا خاص کرم ہے کہ گرمیوں نے پوری طرح سے شدت اختیار نہیں کی ہے لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر پائے تو ان کے نام کو تبدیل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پنجاب کی عوام سے جھوٹ بول کر ان سے ووٹ حاصل کئے۔