حکومت منافع بخش ادارے چہیتوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے: نصیر احمد
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو رکے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، ملک عباس، غلام حسین کھوکھر، حمزہ شکور، شیخ فضل الحق ، حمزہ شیخ، خرم گجر، اختر شاہ ، عثمان الحق قریشی، رضوان نے گیس اور بجلی کے محکموں کی نجکاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجکاری کی آڑ میں منافع بخش اور ریاستی اداروں کو اپنے پیاروں میں نوازنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ نجکاری کی پالیسی ہے کہ غیر منافع بخش ادارے پر وہ کارخانے جو عرصہ دراز سے بند ہیں ان کی ڈی نیشنلائزیشن کی جائے گی۔ سوئی گیس کا ادارہ منافع بخش ہے اور حکومتی ملکیت ہونے کی وجہ سے عوام کو ریلیف میسر ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت اس ادارہ کو اونے پونے داموں اپنے پیاروں اور الیکشن میں حکومت پر اخراجات کرنے والوں کو فروخت کرنا چاہتی ہے پہلے بھی جتنے ادارے حکومت نے فروخت کیے ہیں ان کی زمینوں اور بلڈنگز کی قیمت اربوں روپے میں تھی لیکن حکومت نے ان اداروں کو کوڑیوں کے بھائو فروخت کر دیا۔جس کی سب سے بڑی مثال مسلم کمرشل بنک اور یونائٹیڈ بنک ہیں۔