مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو شعار بنایا: پیر معمر حسنی رسول
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیرو زوالہ کے چیف آرگنائزر پیر معمر حسنی رسول نے کہا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو شعائر بنا یا اور عوام کی بقا اور قومی ترقی کی بات کی ہے مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا ہے اور آج حکومتی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان خوشحال اور عظیم ملک بن چکا وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ بھر میں تیر رفتار ترقیاتی منصوبے مکمل کر وا کر ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی کی ضمانت ہے اور مزید ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں حکومت نے سڑکوں کے جال بچھا کر مثال قائم کر دی ہے اب دیہاتوں اور شہروں کا فرق نہیں رہا۔