شریف برادران کی زیر قیادت ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں: اشتیاق ڈوگر
جوئیانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 139ملک اشتیاق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی زیر قیادت ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ دلوں کے حکمران محمد نواز شریف عوام کے محبوب قائد ہیں، ان کے خلاف سازشوں کا جال بن کر انہیں مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔