یمن: عرب اتحادی فوج کا فضائی حملہ، نیول سپروائزر سمیت 12 حوثی جنگجو ہلاک
صنعاء (آئی این پی) یمن میں عرب اتحادی فوج نے ایک فضائی حملے میں حوثی باغیوں کا نیول سپر وائزر اور ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے قریبی ساتھی منصور احمد السعادی کو ہلاک کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منصور احمد السعادی المعروف سجاد نامی جنگجو کو جنوب مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں اس کے 11 معاونین بھی مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ السعادی نے ایران سے جنگی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور وہ ایران کے جھان بحری جہاز کے عملے میں بھی شامل تھا جسے 2012 کو ایران سے یمن حوثی ملیشیا کے لیے اسلحہ لانے کی کوشش کے دوران روک دیا گیا تھا۔منصور احمد السعادی کا تعلق فوط مران سے ہے اور یہ علاقہ حوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے ساتھ بھی گہرے دوستانہ مراسم تھے۔