فاروق نائیک سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ایوان بالاء میں قائمہ کمیٹیوںکے قیام کا عمل شروع، شاہ زیب درانی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات بلامقابلہ چیرمین منتخب جبکہ فاروق ایچ نائیک کو قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیرمین منتخب کرلیا گیا، قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ جس خوش اسلوبی سے قائمہ کمیٹیوںکے قیام کا عمل شروع ہے ایوان میں بھی اسی طرح کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلاف شیری رحمان اور سینیٹرز ہدایت اللہ ،شبلی فراز ، ڈاکٹر اسد اشرف، محمد طلحہ محمود ، رخسانہ زبیری ، گیان چند کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ ڈاکٹر پرویز عباس نے شرکت کی۔