نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کیس، پریس کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا
اسلام آباد(وقائع نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں پریس کونسل نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی، توہین عدالت کی درخواست سننے کی مجاز بھی سپریم کورٹ ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اس کیس میں پیمرا اور سیکرٹری اطلاعات سے بھی جواب طلب کررکھا ہے۔