ہارس ٹریڈنگ ، سینٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اور سینٹ الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ رانا علم الدین غازی کی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔