انتخابی فہرستوں سے متعلق شکایات وصولی 24 اپریل تک جاری رہے گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں میں شکایات کی وصولی کا کام 24 اپریل تک جاری رہے گا، ملک بھر میں قائم 14 ہزار 487 ڈسپلے مراکز 24 اپریل تک نئے ووٹوںکے اندراج، منتقلی یا اخراج کے حوالہ سے درخواستیں وصول کریں گے انہیں نمٹائیں گے۔ پنجاب میں 7 ہزار 928، سندھ میں 2 ہزار 585، خیبرپخونختوا 2 ہزار 545 اور بلوچستان میں ایک ہزار 429 ڈسپلے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 81 ہزار نئے ووٹوں کا اندراج اب تک ہو چکا ہے جبکہ 8 لاکھ ووٹ انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے ہیں۔ انتخابی فہرستوں میں ووٹوںکی کل تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔