افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاور بورڈ اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت کا گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور بورڈ اجلاس بلانے کا فیصلہ،عام انتخابات 2018 سے قبل وفاقی حکومت نے افسران کو گریڈ 22 میں ترقیاں دینے کی تیاری( صفحہ10بقیہ59)
کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس 5 مئی کے شروعات میں ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دی جائے گی۔گریڈ 21 کے 12 سے زائد آفسران کو ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔