بلا ول بھٹو زرداری ٹھٹھہ میں تمر کے8 لا کھ درخت لگا کر عالمی ریکا رڈ قائم کر دیا
ٹھٹھہ ( بیو ر و رپو رٹ)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زر د اری نے کہا ہے کہ نو از شریف نے ٹھٹھہ میں عوام سے جو وعدے کئے تھے اس میں سے ایک بھی پو را نہیں ہوا ۔میا ں نواز شریف اپنے وعدوں پر عمل نہ کر تے ہوئے ٹھٹھہ اور سجا ول کے عوام سے دھو کہ کیا ٹھٹھہ کے سا حلی علا قے میں گو ٹھ عمر جت میں 8 لا کھ درخت لگا نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ایک دن میں سا حلی پٹی میں8 لا کھ ثمر درخت لگا کر ہم نے ایک ریکا رڈ قائم کیا ہے اور گینز بک میں نا م درج کر ایا ہے انہو ں نے کہا کہ کیٹی بندر منصوبہ کو سی پیک میں شامل کر انے کے لئے بڑی کوشش کی لیکن نواز شریف رکا ﺅ ٹ بنے رہے انہو ں نے کہا کہ کیٹی بندر منصوبہ محترمہ بے نظیر کا خواب تھا جس کو جلد پو ر ا کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب سے افضل چن کا پیپلز پارٹی چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کا مجھے افسوس ہے افضل چن کو ایک نظریاتی انسا ن سمجھتا تھا لیکن شاید ایسانہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انتخا بات قریب انتخا بات میں کا میا ب ہو نے کے بعد ہم مکمل منصوبہ بند ی کے ساتھ سندھ کے عوام کو صاف پا نی فراہم کیا جائے گا ۔