سڑک پر مقدس کلمات لکھنے پر نیو کراچی میں کشیدگی‘ لوگ مشتعل
کراچی (کرائم رپورٹر) نیو کراچی کے سیکٹر الیون اے میں سڑک پر مقدس کلمات لکھنے پر کشیدگی‘ لوگوں میں اشتعال پھیل گیا‘ گزرنے والی کار کا تعاقب کر کے گھر پر بھی پتھراﺅ کر ڈالا‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار خاندان کو تحفظ فراہم کیا اور سڑک پر مقدس مذہبی کلمات تحریر کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق کار سوار عمر نامی شخص اور اس کے خاندان کا سڑک پر تحریر کلمات سے کوئی تعلق نہیں تھا اس پر اور اس کے گھر پر پتھراﺅ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ واقعہ کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 113/2018 سرسید تھانے میں سب انسپکٹر شمس الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
نیو کراچی کشیدگی