عدلیہ کا استحکا م پا ئیدار جمہو ریت کی ضما نت ہے ، ثروت قادری
کراچی (نیو ز رپو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عدلیہ کا استحکام پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہے ،کراچی پہلے دہشتگردی ،بھتہ خوری کی زد میں تھا اب کے الیکٹرک کی من مانی اور غنڈہ گردی کا شکار ہے ،اعلیٰ عدلیہ کے الیکٹرک کے خلاف فوری کاروائی اور کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم صادر کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے ،ووٹ کے تقدس احترام عوام کے سہولیات مہیا اور مسائل حل کرکے ہی ہوسکتا ہے ، عوام اب کسی کے بھکاوے میں نہیں آئیں گے ،آزمائے ہوئوں کو آزمانے کی بجائے عوام نئے چہرے سامنے لائیں ۔
ثروت قادری