پی آئی اے میں سودا کار یونین کیلئے ریفرنڈم‘ پیپلز یونٹی جیت گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے اجتماعی سودے کار ایجنٹ کے تعین کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز یونٹی جیت گئی۔ پیپلز یونٹی نے 4228 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایئر لیگ نے 1888 ووٹ لئے۔ اس دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 302 ووٹ ڈالے گئے۔ سابق صدر آصف زرداری‘ خورشید شاہ اور دیگر رہنمائوں نے پیپلز یونٹی کو مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز یونٹی کی کامیابی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کی نوید ہے‘ پیپلز یونٹی نے شریف بھائیوں کے استحصالی نظام کو شکست دیدی۔
پی آئی اے/ ریفرنڈم