عمران نے کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ارکان کو نوٹس جاری کئے: شیرپا¶
پشاور(نوائے وقت نیوز) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین افتاب احمد شیر پاو¿ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنے ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے افتاب شیر پاو¿ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان نے اپنے کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنے ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ اب جب عام انتخابات قریب آگئے ہیں تو ایسے اقدام کی کیا ضرورت ہے؟ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ پی ٹی ائی نے صوبے کے عوام کی کوئی خدمات نہیں کی۔ پنجاب میں میٹرو منصوبے کو جنگلا بس کہنے والوں نے وہی منصوبہ پشاور میں شروع کیا جس سے تاجر اور عوام مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔افتاب شیر پاو¿ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلین سونامی ٹری منصوبے پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ٹی ائی اور اے این پی حکومتوں کا احتساب کرے۔
شیرپا¶