میری بہن کو 4 سال قبل قتل کیا گیا چیف جسٹس انصاف دلائیں : صوابی کی خاتون سپریم کورٹ پشاور رجسٹری پہنچ گئی
پشاور(صباح نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کے پشاور سپریم کورٹ رجسٹری آمد پر انصاف کی منتظر خاتون سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئی اور دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ چیف جسٹس کی جمعرات کو پشاور سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کیلئے آمد پر صوابی سے تعلق رکھنے والی خاتون سلمہ بھی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئی۔ سلمہ نے انصاف کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میری بہن کو 4 سال پہلے حیات آباد میں گھر کے اندر قتل کیا گیا۔ پچھلے 4 سال سے انصاف کیلئے دربدر پھر رہی ہوں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا اب چیف جسٹس سے انصاف مانگنے آئی ہوں۔ چیف جسٹس مجھے انصاف فراہم کریں۔
خاتون/انصاف