عمران خان ٹریڈنگ کیس جلد نیب بھجوائیں معلوم ہو سکے کہ کون اس عمل میں ملوث ہیں : فوزیہ بی بی
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فوزیہ بی بی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئر مین عمران خان جو الزامات لگائے ان کی وضاحت کرنے کیلئے تیار ہوںپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوزیہ نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ میں نے ووٹ اپنے ہی پارٹی کے امیدواروں کو دیاحالانکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ پارٹی کی جانب سے آپ پر کوئی الزام نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزراءاپنے ایم پی ایز کو بچانا چا ہتے ہیں،مجھ پر الزام لگانے سے پہلے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس دینا چاہئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو پتہ ہے کہ مکروہ دھندے میں کون کون شریک ہے،عمران خان سے اپیل ہے کہ ٹریڈنگ کیس کو جلد نیب بھجوائیںتاکہ معلوم ہو سکے کہ کون اس عمل میں ملوث ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی معراج ہمایوں خان نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی فروخت کے الزام پر تشویش کا اظہار کی اور وضاحت دی ہے کہ سینیٹ الیکشن کے وقت وہ قومی وطن پارٹی کا حصہ تھی پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معراج ہمایوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کس بنیاد پر میرا نام اپنے پینل میں ڈالا،عمران خان نے مجھ پر ووٹ بیچنے کا الزام لگاکر سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا، سینیٹ الیکشن کے بعد ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہوںاورالیکشن کے وقت میں قومی وطن پارٹی میں تھی،مجھ سے اگر کوئی پوچھ سکتا تھا تو وہ قومی وطن پارٹی تھی انہوںنے کہاکہ قومی وطن پارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کی وجہ سے میں نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔
فوزیہ معراج