خلوص ایثار و محبت اور قربانی اسلام کے اہم ستون ہیں : شیخ خالد عبدالقادر
کراچی (نیوز رپورٹر) دربار غوث الا عظم بغداد شریف کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے انجمن محبان رسول ﷺ کے تحت کراچی یونیورسٹی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں شان غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام امن ایثار اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ غوث الاعظم کی تعلیمات مومنوں کے لئے ہر دور میں مشعل راہ ہیں۔ یہ بات سب مسلمانوں کو یاد رکھنی چاہیے کہ خلوص ایثار و محبت اور قربانی اسلام کے اہم ستون ہیں ۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم باہمی اختلافات کو اسلام کے عظیم مقصد کی خاطر درگزر کریں ۔ یہی وقت کا تقاضہ ہے اور کامیابی کا ضابطہ ہے ۔ سجادہ نشین شیخ خالد نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید اور تاریخ ساز حقیقت ہے مسلم دنیا کے بیشتر علاقوں میں بالمعموم دین کی ترویج و اشاعت ، اسلام کی آفاقی تعلیمات، اعلیٰ انسانی اور اخلاقی اقدار اور اسلام کے امن و سلامتی پر مبنی مثالی پیغام کو عام کرنے میں صوفیائے کرام اور اولیاء عظام کا کردار کلیدی اور تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے۔ اللہ کے ان برگزیدہ بندوں اور عظیم المرتیب ہستیوں نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور احیائے دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں ، احترام انسانیت، خدمت خلق اور انسان دوستی پر مبنی ان کے بے مثال فلسفے نے علم و عمل کی ایسی قندیلیں روشن کیں جس سے آج بھی انسانیت فیض یاب ہو رہی ہیں۔ غوث الا اعظم دستگیر مادرزاد ولی اور ایسے ولی جن کے سر پر اولیاء اللہ اور اقطاب زمانہ کی صدارت کا تاج رکھا جاتا ہے۔ شیخ خالد عبدالقادر نے مزید کہا کہ توبہ کی قبولیت سے کبھی مایوس نہ ہوں تو بہ سے اپنے نفس کو پاک کیجئے اور خدا سے پر امید رہیے قرآن پاک میں خدا نے اپنے پیارے بندوں کی یہ امتیازی خوبی بیان فرمائی ہے کہ وہ خصوصی اوقات میں خدا کے حضور گڑ گڑ اس تے ہیں اور توبہ و استغفار کرتے ہیں اور مومنوں کو تلقین فرمائی ہے کہ وہ توبہ و استغفار کرتے رہیں اور یہ یقین رکھیں کہ خدا ان کے گناہوں پر عفودرگزر کا پردہ ڈال دیگا۔ اس موقع پر ایچ ایم آر گروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے کیونکہ اسلام کے باہمی رشتہ کی کوئی جغرایائی حدنہیںڈائریکٹر ایچ ای جے ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری ، مفتی وسیم ضیائی پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری ، سراج ناگریا ، محمد حسنین پردیسی، حسان پردیسی ، محمد روفی، عامر قادری اور دیگر نے خطاب و خصوصی شرکت کی۔