پاکستان کپ ٹورنامنٹ 2018ء کے شیڈول کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ ٹورنامنٹ 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 25 اپریل سے 6 مئی تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔ شریک ٹیموں میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ ہر ٹیم کو حریف ٹیم کے خلاف چار میچز کھیلنا ہونگے۔ لیگ مرحلے کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے د رمیان فائنل میچ کھیلا جائیگا۔