کاکول (ثناء نیوز) پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ پریڈ کی تقریب میں سورۃ انفال کی تلاوت کی گئی۔ آیت کا ترجمہ ’’شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اورنہایت رحم کرنے والا ہے اور تیار رکھو اپنی طاقت اور پوری قوت اور ذرائع جنگ کے ساتھ تاکہ ہیبت طاری ہو جائے، انکے دلوں پر جو دشمن ہیں اللہ کے اور تمہارے دشمن اور ان کے علاوہ کچھ اور جنہیں تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ کی راہ میں اسکا صلہ تمہیں پورا پورا دیا جائیگا اور تمہارے ساتھ ہر گز ناانصافی نہیں کی جائیگی‘‘۔
’’تیار رکھو اپنی طاقت، پوری قوت اور ذرائع جنگ کے ساتھ‘‘پاسنگ پریڈ میں سورۃ انفال کی آیات کی تلاوت
Apr 20, 2014