نوازشریف آج کھڈیاں خاص قصور، شہباز شریف راجن پور میں جلسوں سے خطاب کرینگے
لاہور+ راجن پور (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف (آج) شام 4 بجے کھڈیاں خاص قصور میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ضلع قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد اقبال، سلمان حنیف خان، وسیم اختر شیخ، رانا حیات خان، ملک رشید خان، رانا اسحاق خان، چودھری احسن رضا و دیگر بھی خطاب کریں گے۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف آج راجن پور سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہ بات مسلم لیگ ن قومی حلقہ این اے 175 کے امیدوار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے بتائی۔
جلسہ سے خطاب