
یورپی یونین کے شماریات کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ ماہ اگست میں یورو زون کی افراط زر میں قدرے کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار پر نظرثانی کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں ایجنسی عہدیداران کا کہنا ہے کہ 20ممالک کے زون میں قیمتیں اگست میں 5.2فیصد تک گرگئیں جو جولائی میں 5.3 فیصد تھیں۔
یورو اسٹیٹ نے یہ بھی کہا کہ ماہ اگست میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد 31 اگست کو شائع ہونے والے اپنے 9.8 فیصد کے اعداد و شمار پر نظرثانی کی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین میں مہنگائی کی شرح اگست میں 5.9 فیصد تک پہنچ گئی جو اس سے قبل جولائی میں 6.1 فیصد تھی۔
ایجنسی عہدیداران کا کہنا ہے کہ شرح میں اضافے کے باوجود مہنگائی اب بھی یورپی مرکزی بینک کے دو فیصد کے سرکاری ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔